عمان کے وزیر خارجہ کا ایران کا دورہ، صدر سمیت اہم عہدے داروں سے ملاقات

Calender Icon اتوار 11 جنوری 2026

عمان کے وزیر خارجہ بدر ابوسعیدی نے تہران کا دورہ کر کے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ سمیت اہم عہدیداروں سے ملاقات کی۔

صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر ابوسعیدی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے ایران کے ساتھ مثبت روابط قائم رکھیں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ عمان نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمانی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران علاقائی امن اور دو طرفہ تعلقات سے متعلق اہم تبادلہ خیال ہوا۔