اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو آبپارہ میں صبح کے وقت سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دولہا اور اس کے اہلِ خانہ سمیت 8 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد دولہا کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ صبح تقریباً سات بجے ہوا۔
دولہا کے والد نے کہا کہ وہ خود اس وقت گھر میں موجود تھے اور ان کا کمرہ علیحدہ تھا، تاہم باقی اہلِ خانہ اندر موجود تھے۔ اچانک دھماکے کی آواز سنائی دی اور جب انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا تو گھر میں شدید نقصان ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس المناک واقعے میں ان کے بیٹے کے ساتھ بہو اور بڑی بھابھی جاں بحق ہو گئی ہیں جبکہ بیٹی سمیت دیگر افراد زخمی ہیں۔ دولہا کے والد نے مزید کہا کہ شادی کے موقع پر گھر میں کافی مہمان بھی موجود تھے، جس کی وجہ سے حادثے کی شدت اور متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا۔
حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ابتدائی طور پر دھماکہ سلنڈر کے پھٹنے کے سبب ہوا۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر کے علاج جاری ہے۔
یہ واقعہ پوری کمیونٹی کے لیے صدمے کا باعث بنا اور مقامی حکام نے متاثرین کی مدد کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
رات کو بیٹے کی بارات لائے، صبح دھماکہ ہو گیا، اسلام آباد سلنڈر دھماکے میں جاں بحق دولہے کے والد کی گفتگو۔۔!! pic.twitter.com/DGnbx147Hu
— Khurram Iqbal (@khurram143) January 11, 2026












اتوار 11 جنوری 2026 