ایرانی قوم مضبوط، طاقتور اور باخبر ہے، علی خامنہ ای

Calender Icon منگل 13 جنوری 2026

ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے حکومت کےحق میں مظاہروں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم مضبوط، طاقتور اور باخبر ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اپنے فریبی اقدامات روکے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کی عظیم ریلیوں نے دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملادیا، سازشوں پر اندرونی ملک کرائے کے ایجنٹوں سے عمل کرایا جانا تھا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ امریکا اپنے آلۂ کاروں پر بھروسہ کرنا چھوڑ دے۔