جہانیاں: چلتی ہوئی مال بردار ٹرین کی بوگی کپلنگ ٹوٹنے سے الگ ہوگئی

Calender Icon اتوار 25 جنوری 2026

جہانیاں میں چلتی ہوئی مال بردار ٹرین کی آخری بوگی کپلنگ ٹوٹنے سے الگ ہوگئی۔

مین ٹریک پر کھڑی بوگی کو بچوں نے دھکا لگا کر ریلوے اسٹیشن پہنچایا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مال بردار ٹرین لاہور سے کراچی آ رہی تھی۔ حادثے کے بعد لودھراں خانیوال اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

حکام نے کہا کہ ملت ایکسپریس کو جہانیاں ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔