کراچی:(نیوزڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر نے جامعہ کراچی میں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔ جامعہ کراچی پہنچنے پر اساتذہ، طلباء اور فیکلٹی ممبران نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ استقبال کیا۔
خصوصی نشست کے دوران اساتذہ اور طلباء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج قومی سلامتی کے خلاف ہر چیلنج کا متحد ہو کر مقابلہ کریں گے۔اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ بغیر تحقیق معلومات پھیلانا معاشرتی انتشار کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک فوج کا تعلیمی اداروں سے رابطہ نوجوانوں کے اعتماد اور قومی سوچ میں اضافہ کرتا ہے۔
خصوصی نشست کے دوران طلباء نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ طلباء کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر دشمن کے گمراہ کن بیانیے کو ناکام بنائیں گے۔












جمعرات 29 جنوری 2026 