وزیراعظم کی ارمغان سبحانی کی رہائشگاہ آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت

Calender Icon جمعہ 30 جنوری 2026

سیالکوٹ: وزیراعظم محمد شہباز شریف وزیر مملکت چوہدری ارمغان سبحانی کی رہائشگاہ پہنچے جہاں انہوں نے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے مرحومہ کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔

اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔