بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف صبح سے جاری آپریشن میں مزید 67 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد پچھلے دو دن کے آپریشنز کے ساتھ مجموعی طور پر صوبے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 108 تک پہنچ گئی ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق اس بربریت کے خلاف لڑتے ہوئے 10 بہادر پولیس اور سیکورٹی اہلکار شہادت کا رتبہ پا گئے۔ آپریشنز ابھی جاری ہیں اور دہشت گردوں کے مزید ہلاک ہونے اور نقصانات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ گوادر میں بلوچ مزدور خاندانوں پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے وحشیانہ حملہ کیا، جس میں 11 معصوم شہری شہید ہوئے۔ ان میں 5 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں، جو محنت مزدوری کے لیے گوادر آئے تھے۔ سیکورٹی فورسز نے حملے میں ملوث تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کو سبوتاژ کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔ گوادر اور گرد و نواح کے علاقوں میں دہشت گرد عناصر کے ممکنہ ٹھکانوں کے خلاف مزید آپریشن جاری ہے۔ عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، اور سیکورٹی فورسز اپنی قربانیوں کے باوجود علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے متحرک ہیں۔
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری، 108 دہشت گرد ہلاک، 10 بہادر سیکورٹی اہلکار شہید
ہفتہ 31 جنوری 2026 مزید خبریں
تازہ ترین
کوہاٹ میں فائرنگ کر کے 3 بھائیوں کو قتل کر دیا گیا
12 گھنٹے قبل












