پاک فوج نے فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کر لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح 4 میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جدید ایویونکس اور نیویگیشنل سسٹم سے لیس میزائل دشمن کے دفاعی نظام کو چکمہ دے سکتا ہے۔
میزائل کا “ٹرین ہگنگ” فیچر ہدف کو اعلیٰ درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت دیتا ہے۔ اور فتح 4 کی شمولیت سے پاک فوج کے روایتی میزائل سسٹمز کی رینج اور مہارت میں اضافہ ہو گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مشاہدہ چیف آف جنرل اسٹاف اور مسلح افواج کے سینئر افسران نے کیا۔ جبکہ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے کامیاب تجربے میں اہم کردار ادا کیا۔
صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔
پاک فوج کا فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ

