عبدالجبار زکریا کے صاحبزادے کے انتقال پر ایوانِ صدر کی تعزیت

Calender Icon منگل 3 فروری 2026

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدرِ پاکستان کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے سینئر صحافی اور اے پی پی کے ڈائریکٹر اردو نیوز سروس عبدالجبار زکریا کے صاحبزادے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترجمانِ ایوانِ صدر نے مرحوم معاذ عبداللہ کی وفات پر عبدالجبار زکریا اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

مرتضیٰ سولنگی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔

ترجمانِ ایوانِ صدر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔