فرانس (ویب ڈیسک)امریکی ڈالر کی اجارہ داری کے خلاف یورپ سے بھی آوازیں اٹھنے لگیں۔
فرانسیسی صدر نے یورپی ممالک کو ڈالر کی اجارہ داری توڑنے کیلئے مشترکہ اقدامات کا مشورہ دے دیا۔ یورپی اخبار کو انٹرویو میں صدر میکرون نے کہا یورپ کو عالمی طاقت کی طرح برتاؤ کرنا چاہیے۔
صدر میکرون نے کہا کہ صنعتی ترقی کیلئے یورو بانڈز کے ذریعے یورپی ممالک فنڈ اکٹھے کرسکتے ہیں۔ روس۔ چین اور امریکا کا مقابلہ کرنے کیلئے انہوں نے مشترکہ سرمایہ کاری پر زور دیا۔












منگل 10 فروری 2026 