محسن نقوی کا فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ، زخمی سپاہیوں کی عیادت

Calender Icon بدھ 11 فروری 2026

پشاور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔
محسن نقوی نے ایف سی کے ہسپتال میں زیر علاج زخمی سپاہی عدنان اور سپاہی امتیاز کی عیادت کی، سپاہی عدنان اور سپاہی امتیاز فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنانے کے دوران زخمی ہو ئے تھے۔

انہوں نے زیر علاج سپاہیوں کی خیریت پوچھی اور علاج معالجے کے بارے استفسار کرتے ہوئے دونوں سپاہیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وزیر داخلہ نے زخمی سپاہیوں عدنان اور امتیاز کے بلند عزم اور جذبے کو بھی سراہا۔