حکومت آج رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کرے گی

Calender Icon بدھ 11 فروری 2026

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت آج رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کرے گی ، یہ پیکیج مالی اور ضروری امداد فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت آج رمضان ریلیف پیکیج کا باضابطہ اعلان کرے گی، اس موقع پر ایک خصوصی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں منعقد کی جائے گی، جہاں وزیراعظم شہباز شریف خود پیکیج کی رونمائی کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں طلب کیا جا سکتا ہے تاکہ رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دی جا سکے۔

یہ پیکیج معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کو رمضان کے مقدس مہینے میں مالی اور ضروری امداد فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا اور کئی اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ٹارلائی علاقے میں حالیہ خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ بھی کابینہ کو پیش کی جائے گی تاکہ وزراء کو بریفنگ دی جا سکے۔

کابینہ کا اجلاس اہم پالیسی امور پر بھی غور کرے گا، خاص طور پر موجودہ سیکیورٹی اور اقتصادی چیلنجز کے پیش نظر، تاکہ عوامی مفاد میں مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔