امیر جماعت اسلامی نے صمود فلوٹیلا پراسرائیلی فوج کے حملے کو کھلی دہشتگردی قراردیا ہے،انہوں نے سوال اٹھایاہے کیایہی انسانیت،جمہوریت،انسانی حقوق اوربین الاقوامی قانون ہے جس کا دنیابھر میں دعویٰ کیاجاتاہے؟اپنے ایک بیان میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے ایک طرف غزہ میں قحط، فاقے، بھوک اور بہتا ہوا انسانی خون ہے جبکہ دوسری جانب دنیا کے مختلف خطوں سے پرامن افراد محصور فلسطینیوں کے لیے امداد لے کر آگے بڑھ رہے ہیں،حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے امریکا جو خود کو امن کا پیامبر کہتا ہے وہ اپنے لاڈلے اسرائیل کو اس بات کی بھی اجازت نہیں دیتا کہ اہل غزہ تک تھوڑا سا امدادی سامان پہنچ سکے-
صمود فلوٹیلا پراسرائیلی فوج کا حملہ کھلی دہشت گردی ہے ،حافظ نعیم الرحمن
جمعرات 2 اکتوبر 2025 مزید خبریں
تازہ ترین
وجاہت غوری انٹرنیشنل ڈپلومیٹس کے سفیر مقرر
28 منٹ قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ
1 گھنٹے قبل















