پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔
مراد سعید نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کے نام خط میں بھیجا ہے، انہوں نے پارٹی کو سینیٹ اور اسمبلیوں سے فوری استعفیٰ دینے کا مشورہ بھی دیا۔
استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اس پارلیمنٹ کی بنیاد جعلی اور ناجائز ہے، یہ پارلیمنٹ عوام کے مینڈیٹ کی توہین کرنے میں حصہ دار ہے۔
مراد سعید نے اپنی سینیٹ کی سیٹ سے استعفیٰ چئیرمین تحریک انصاف کو بھیج دیا
پارٹی کو سینیٹ اور اسمبلیوں سے فوری استعفی دینے کا مشورہ/ مطالبہ بھی کر دیا pic.twitter.com/wvv0wZbqNb
— PTI (@PTIofficial) February 14, 2026
اپنے پیغام میں مراد سعید نے کہا کہ ہمیں فوری طور پر سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اور سندھ اسمبلی سے یک مشت استعفے دینے چاہئیں۔
مراد سعید کے سینیٹ سے استعفے کی تحریک انصاف نے تصدیق کردی۔
خیال رہے کہ 2025 میں سینیٹر منتخب ہونے کے بعد مراد سعید نے تاحال حلف نہیں اٹھایا تھا۔












اتوار 15 فروری 2026 