اسلام آباد میں فری وائی فائی جلد فعال کردیاجائےگا، این ٹی سی حکام

Calender Icon پیر 16 فروری 2026

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عوامی مقامات پر مفت وائی فائی منصوبہ تاخیرکا شکار ہو گیا، ڈیڈ لائن کو ڈیڑھ ماہ گزرنے کے بعد بھی اسلام آباد میں مفت انٹرنیٹ فراہمی کا منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔

اسلام آباد میں مفت وائی فائی منصوبے کی تکمیل کیلئے تیس دسمبر دوہزار پچیس کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کو تیس وائی فائی ہاٹ اسپاٹس قائم کرنے کا ٹاسک سونپا گیا۔ ڈیڈ لائن گزرے ڈیڑھ مہینہ ہو گیا مگر اسلام آباد کو فری وائی فائی سٹی بنانے کے اعلان کو عملی جامہ نہ پہنایا جا سکا۔

ذرائع کے مطابق میٹروبس اسٹیشنز،مارکیٹوں سمیت عوامی مقامات پروائی فائی ہاٹ سپاٹ قائم کئےجائیں گے۔ منصوبے کی عدم تکمیل سے اسلام آباد کو اسمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کامنصوبہ متاثر ہو رہا ہے۔ این ٹی سی حکام نےممتاز نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ اسلام آباد میں فری وائی فائی جلد فعال کردیاجائےگا۔ نیٹ ورک کی تنصیب اور بنیادی انفراسٹرکچر مکمل کیا جا چکا ہے۔