یوٹیوب نے نئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (AI) فیچرز متعارف کرائے ہیں جن سے صارفین کے لیے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں مواد کو ڈسکور کرنے سمیت ویڈیوز کی تیاری کا عمل تبدیل ہو جائے گا۔
کمپنی کی جانب سے ان فیچرز کا اعلان سالانہ میڈ آن یوٹیوب ایونٹ میں کیا گیا۔
ان میں سے ایک اہم فیچر آسک یوٹیوب فیچر ہے۔
اس فیچر سے صارفین کے لیے ویڈیو دیکھنے کے دوران سوالات پوچھنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
یہ ٹول پراڈکٹ سرچز میں بھی معاونت فراہم کرے گا اور صارف کی ترجیحات کے مطابق مواد کی ریکومینڈیشنز پیش کرے گا۔
اس فیچر کو ٹی وی دیکھتے ہوئے وائس کمانڈ کے ذریعے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔
یوٹیوب کی جانب سے کاسٹیوم فیڈز کا فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے پر غور
اس فیچر سے صارفین ہوم پیجز کو سادہ ٹیکسٹ پروموٹس کے ذریعے اپنی دلچسپی، مزاج یا عادات کے مطابق تیار کرسکیں گے۔
کمپنی نے بتایا کہ اس فیچر میں پلیٹ فارم کی جانب سے ایسی ویڈیوز اور اپ ڈیٹس کو نئی ریکومینڈیشنز میں دکھایا جائے گا جو صارف چاہتا ہوگا۔
یہ فیچر سب سے پہلے امریکا میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔
ایک نیا اے آئی ٹول کانٹینٹ کریٹیرز کے لیے متعارف کرایا جار ہا ہے۔
یہ ٹول صارفین کو کسی ویڈیو کی ایڈیٹنگ کے تمام مراحل کو ٹیکسٹ پروموٹس کے ذریعے مکمل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
یوٹیوب میں اے آئی پر مبنی کمنٹ موڈریشن کا فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جبکہ لائیو اسٹریمز میں آٹومیٹک ٹرانسلیشن اور صارف کے چہروں یا آواز کے غلط استعمال سے تحفظ کے لیے بھی ٹولز جلد دستیاب ہوں گے۔













جمعہ 25 ستمبر 2026 

