قطر کی انرجی تنصیبات پر ایرانی حملے، گیس کی پیداوار متاثر

Calender Icon پیر 2 مارچ 2026

دوحہ (ویب ڈیسک)قطر انرجی نے فورس میجور کا اعلان کردیا، کمپنی طے شدہ معاہدوں سے آزاد ہو گئی: خبر ایجنسی

ایران نے اسرائیل اور امریکہ کے حملے کے بعد آبنائے ہرمزبند کرنے کا اعلان کر دیا تھا جس کے باعث خطے میں تیل اور گیس کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے تاہم قطر انرجی نے فورس میجور کا اعلان کر دیاہے ۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے قطر انرجی کی تنصیبات پر حملے کیئے گئے ہیں جس سے گیس کی پیدوار متاثر ہو ئی ہے، قطر انرجی نے فورس میجور کا اعلان کر دیاہے اور اعلان کے بعد کمپنی طے شدہ معاہدوں سے آزاد ہو گئی ہے ۔