پاکستان کے کرپٹو کرنسی میں ابھرتے مقام پر بھارتی ماہرین بھی معترف

Calender Icon منگل 16 ستمبر 2025

پاکستان کاکرپٹو کرنسی میں ابھرتا ہواعالمی مقام، بھارتی ماہرین بھی معترف ہوگئے،، پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا آزادکرپٹو ریگولیٹری ادارہ بن گیا، پاکستان کرپٹو کرنسی کے ذریعے عالمی سطح پرنئی شناخت بنا رہاہے،ہانگ کانگ میں حالیہ بٹ کوائن ایشیا کانفرنس میں وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین نے پاکستان کی نمائندگی کی،،بھارتی کرپٹو انفلوئنسر ’’بٹ کوائن والا ‘‘کی جانب سے بلال بن ثاقب کی قیادت کی تعریف کی گئی،ان کا کہنا تھا ہمیں بھارت میں بھی بلال بن ثاقب جیسے رہنمائوں کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ کرپٹو کرنسی میں پاکستان کی برتری تسلیم کرتے ہیں،کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطح پر اہمیت حاصل ہوئی ہے