اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے افغان طالبان کے خلاف جاری آپریشن غصب الحق کی تازہ صورتحال ایکس پر جاری کی، جس میں طالبان کو بھاری نقصان پہنچنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
تارڑ کے مطابق 8 مارچ بوقت 1600 گھنٹے تک آپریشن کے دوران:
583 طالبان ہلاک
795 سے زائد زخمی
242 چیک پوسٹیں تباہ
38 پوسٹیں قبضے میں لے کر مکمل طور پر تباہ
213 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپخانوں کو تباہ
افغانستان کے 64 مختلف مقامات کو فضائی حملوں کے ذریعے مؤثر نشانہ بنایا گیا
وفاقی وزیر قانون نے بتایا کہ یہ کارروائی ایک منظم منصوبے کے تحت کی گئی اور زمینی و فضائی دونوں طاقتوں کا بھرپور استعمال کیا گیا۔
عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ اس آپریشن سے نہ صرف دہشت گردوں کے منصوبے ناکام ہوئے بلکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک اہم قدم بھی اٹھایا گیا ہے۔
یہ کارروائی پاکستان کی سرحدی سیکیورٹی اور دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس میں افواج پاکستان اور متعلقہ سیکیورٹی اداروں کی منظم کوششیں شامل ہیں۔












اتوار 8 مارچ 2026 