لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کے سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم کا فیصلہ کرلیا گیا، صرف ضروری عملہ ہی دفتر آئے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطے میں جنگ کے باعث معاشی مشکلات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کے فیصلے کے مطابق پیٹرولیم بحران کے خاتمے تک صوبائی وزرا کے لیے سرکاری فیول بند کر دیا گیا ہے۔ سرکاری افسران کی گاڑیوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل الاؤنس میں فوری 50 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ صوبائی وزرا ء اور اعلیٰ سرکاری افسران کے ہمراہ پروٹوکول گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کے فیصلے کے مطابق ناگزیر سیکیورٹی کے لیےصوبائی وزرا اور اعلیٰ سرکاری افسر کے ہمراہ صرف ایک گاڑی ہوگی۔
سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم کا بھی فیصلہ کیا گیا اور صرف ضروری عملہ ہی دفتر آئے گا۔
دریں اثنا اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں، 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گی۔ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، اسکول اور تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز لے سکیں گے۔












پیر 9 مارچ 2026 