کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون سے ہوا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، تاہم ٹریڈنگ کے آغاز میں انڈیکس 2 ہزار پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 58 ہزار 2 سو کی حد پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے آغاز میں انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی، 100 انڈیکس 11 ہزار سے زائد پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 58 ہزار 354 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
دوسری جانب ایشیا کی سٹاک مارکیٹس میں بھی ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق جاپان سٹاک مارکیٹ کے نکی انڈیکس میں2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس بھی تقریباً ڈھائی فیصد بڑھ گیا، جبکہ تائیوان سٹاک مارکیٹ میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔
مزید برآں، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔












بدھ 11 مارچ 2026 