پیانگ یانگ (ویب ڈیسک) شمالی کوریا نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے غیرقانونی قرار دیئے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق شمالی کوریا نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیاں خطے میں امن و سلامتی کو تباہ اور عالمی سطح پر عدم استحکام میں اضافہ کر رہی ہیں۔
ترجمان کے مطابق اس طرح کے بیانات اور اقدامات کو مسترد کیا جانا چاہیے، انہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
شمالی کوریا کی جانب سے کہا گیا کہ ایرانی عوام کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے حق کا احترام کرتے ہیں۔
دوسری جانب شمالی کوریا نے کروز میزائل کا تجربہ کر دیا، صدر کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ بحری جہاز کو سپر سونک ہتھیاروں سے لیس کرنا ضروری ہے۔












بدھ 11 مارچ 2026 