واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فون پر بات کی اور ایرانی حملوں پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے ایران کے سعودی عرب پر جاری حملوں کی مذمت کی اور دونوں اعلیٰ حکام نے اس بات پر غور کیا کہ ایرانی حملوں کے دوران سعودی عرب کے دفاع کو کس طرح مضبوط بنایا جائے۔
رواں ہفتے سعودی شہر الخرج میں رہائشی علاقے پر پروجیکٹائل گرنے سے 2 افراد ہلاک ہوئے تھے، ایران کی اسلامی انقلابی گارڈز نے پہلے بتایا تھا کہ وہ الخرج میں امریکی ریڈار سسٹمز کو نشانہ بنا رہے ہیں جہاں پرنس سلطان ایئر بیس واقع ہے اور یہ امریکی فوج کیلئے استعمال ہوتا ہے اور متعدد بار حملوں کی زد میں آ چکا ہے۔












بدھ 11 مارچ 2026 