مکیش امبانی، امریکا کی نئی آئل ریفائنری میں 300 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرینگے

Calender Icon بدھ 11 مارچ 2026

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا میں 50 سال میں پہلی مرتبہ ایک نئی آئل ریفائنری قائم کی جائے گی، جس کے لیے سرمایہ کاری بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کرے گی۔

یہ اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کیا، انہوں نے کہا کہ یہ 300 ارب ڈالر کا تاریخی معاہدہ، امریکا کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کی بندرگاہ میں یہ نئی ریفائنری امریکا کی معیشت اور قومی سلامتی کو مضبوط کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ریفائنری امریکی شیل آئل کو پراسیس کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے اور اسے امریکا فرسٹ ریفائننگ کمپنی قائم کر رہی ہے۔

امریکا فرسٹ ریفائننگ نے ریلائنس انڈسٹریز کا نام لیے بغیر کہا کہ اُس کے ساتھ امریکی شیل آئل کی خریداری، پراسیسنگ اور تقسیم کے لیے 20 سال کا معاہدہ ہوا ہے۔

یہ ریفائنری امریکا کے تقریباً 1.2 ارب بیرل ہلکے شیل آئل کو پراسیس کرے گی جس کی مالیت تقریباً 125 ارب ڈالر ہے، اور اس سے تیار ہونے والی ریفائنڈ مصنوعات کی مقدار 50 ارب گیلن ہوگی جس کی مجموعی مالیت تقریباً 175 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔