اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے ساتھ ورچوئل میٹنگ ہوئی، جس دوران علاقائی صورتحال کے تناظر میں معیشت اور مالی نظام پر مشاورت کی گئی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت عالمی منڈیوں اور سپلائی چین کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ بینکوں کو کاروبار اور صارفین کی معاونت جاری رکھنے کی ہدایت بھی کر دی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی مشاورت کے دوران حکومت، اسٹیٹ بینک اور بینکاری شعبے کے درمیان قریبی رابطے پر زور دیا گیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی اور معاشی استحکام پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکومت ضروری اشیا کی فراہمی اور معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے بینکنگ سیکٹر کے کردار کو سراہتے ہوئے کاروبار اور صارفین کی معاونت جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ ورچوئل مشاورت میں پاکستان بینکس ایسوسی ایشن نے بینکاری نظام کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔ مالیاتی خدمات اور ادائیگی نظام کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ بینکنگ سیکٹر کے نمائندوں نے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔












بدھ 11 مارچ 2026 