واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 31 مارچ سے2 اپریل تک چین کا دورہ کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے صدرکا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا،امریکی اخبار کےمطابق چین کو نہیں معلوم کہ صدر ٹرمپ کیا چاہتےہیں اور کسی کو نہیں معلوم ٹرمپ کس ارادے سے چین جا رہے ہیں ،ٹرمپ نے دورے کیلئے ابھی تک امریکی کاروباری شخصیات کو مدعو نہیں کیا۔
نیو یارک ٹائمزکا کہنا ہےکہ دورے پرتاجروں اور سرمایہ کاروں کودعوت نہ دینا سمجھ سےبالاتر ہے،نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ امریکی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کارچین میں نئےمواقع کی تلاش میں ہیں۔












جمعرات 12 مارچ 2026 