اسلام آباد(نیوزڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےسائبر حملوں کے خطرات کے پیش نظر اپنے حساس ڈیٹا کے تحفظ کے لئے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیئے ۔ دشمن ممالک سے آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک روکنے کے لیے جیو فینسنگ کنٹرولز نافذ۔ ڈیٹا سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کی تحریری رپورٹ قائمہ کمیٹی کو پیش کر دی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق ایف بی آر اور پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کے انفرااسٹرکچر پر جدید سیکیورٹی کنٹرولز مکمل طور پر فعال ہیں ، جبکہ پرال ہیڈ آفس کے ڈیٹا سینٹر میں بھی جدید حفاظتی نظام نافذ کر دیا گیا ہے ۔ ایف بی آر ہاؤس اور کراچی ڈیٹا سینٹر میں بھی سیکیورٹی نظام کے نفاذ کا عمل جاری ہے۔
سیکیورٹی آپریشنز سینٹر کی نگرانی میں نیٹ ورک اور ایپلی کیشنز کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ مزید سخت کر دی گئی۔ قائمہ کمیٹی کو پیش کئی گئی رپورٹ کے مطابق کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری کارروائی کے لیے سیکیورٹی سسٹم ہائی الرٹ ہے۔ کاروباری ضروریات کے مطابق صرف مخصوص انٹرنیٹ بیسڈ ایپلی کیشنز کو رسائی کی اجازت ہے۔ ٹور اور غیر مجاز وی پی این براؤزرز کے ذریعے آنے والی گمنام ٹریفک پر بھی کڑی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔












جمعرات 12 مارچ 2026 