پاکستانی فلم ، ٹی وی کے نامور اداکار شجاعت ہاشمی انتقال کرگئے

Calender Icon جمعہ 13 مارچ 2026

لاہور(نیوزڈیسک)شجاعت ہاشمی کچھ عرصے سے علیل تھے۔ اہلخانہ کے مطابق نمازِ جنازہ آج رات 9 بجے جامعہ نعیمہ میں ادا کی جائے گی۔

شجاعت ہاشمی نے کئی دہائیوں تک شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے۔ ان کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور کے نمایاں اداکاروں میں ہوتا تھا۔ ڈرامہ سیریل وارث میں مولاداد کے کردار نے شجاعت ہاشمی کو مقبول بنایا۔

شجاعت ہاشمی نے 1970 کی دہائی میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا، شجاعت ہاشمی نے کئی دہائیوں تک اداکاری کے جوہر دکھائے، اداکاری کے شعبے میں خدمات پر شجاعت ہاشمی کو1994 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔

شجاعت ہاشمی نے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے ڈرامے کوہر سے کیا، شجاعت ہاشمی کی پہلی پنجابی فلم چھڈ برے دی یاری 1975 میں ریلیز ہوئی۔1979 کی فلم خاک اور خون میں شجاعت ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیا۔