اسلام آباد، راولپنڈی میں خوفناک دھماکے ،ساونڈ بیرئیر ٹوٹا

Calender Icon جمعہ 13 مارچ 2026

اسلام آباد، راولپنڈی(نیوزڈیسک)جڑاواں شہروں میں خوف ناک دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے نتیجے میں شہری گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ ایئرپورٹ پر عارضی طور پر پروازیں معطل کردی گئیں جو بعد ازاں بحال کردی گئیں۔اسلام آباد، راولپنڈی اور ملحقہ علاقوں میں خوف ناک دھماکے کی آواز سنائی دی اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کی آواز جنگی جہازوں کی پرواز کے باعث پیدا ہوئی ہے اور اسلام آباد میں 23 مارچ کی پریڈ کے لیے جنگی جہاز ریہرسل کررہے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ جہازوں کے تیز اڑنے کے باعث ساونڈ بیرئیر ٹوٹا ہے تاہم اسلام آباد ائیر پورٹ پر پروازوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا اور طیاروں کو لینڈنگ اور ٹیک آف سے روک دیا گیا۔

خیال رہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی جبکہ 23 مارچ کو پریڈ نہیں ہوگی بلکہ فلائی پاسٹ ہوگا۔