ایرانی رجیم صرف ایرانی عوام کے ذریعے ہی گرایا جا سکتا ہے: گیدون

Calender Icon منگل 17 مارچ 2026

تل ابیب (ویب ڈیسک)اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون سار نے کہا ہے کہ ایران کی حکومت کو صرف ایرانی عوام کے ذریعے ہی گرایا جا سکتا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی جیت چکے ہیں، ایران ڈرامائی طور پر کمزور پڑ چکا ہے۔

امریکا سے میزائل انٹر سیپٹرز مانگے نہ لبنان سے بات چیت کا ارادہ ہے، اسرائیل

اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ ہمارا مشن مکمل ہونے تک جاری رہے گی۔

لبنان کا ذکر کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ لبنانی حکومت سے توقع ہے کہ وہ لبنان سے اسرائیل پر حملے رُکوائے۔