اقوامِ متحدہ کا ایرانی طالبات کے اسکول پر حملے کی تحقیقات کا آغاز

Calender Icon بدھ 18 مارچ 2026

نیویارک(ویب ڈیسک)اقوامِ متحدہ کے ایک تحقیقاتی ادارے نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے پہلے روز پرائمری اسکول پر ہونے والے حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کے رکن میکس ڈو پلیسس نے کہا کہ تحقیقات ابتدائی مرحلے میں ہیں۔ایرانی حکام کے مطابق پرائمری اسکول پر 2 میزائل حملے یکے بعد دیگرے کیے گئے، جس میں 170 سے زائد اساتذہ و طالبات شہید ہوگئیں۔ایران میں بچیوں کے اسکول پر حملےکا ذمہ دار امریکا نکلا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی 5 مارچ کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ حملہ امریکی افواج کی جانب سے کیا گیا، تاہم تاحال کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔ پینٹاگون نے اس معاملے کی چھان بین کو مزید وسعت دے دی ہے۔میکس ڈو پلیسس نے کہا کہ ہمیں ایسے قابلِ اعتماد شواہد ملے ہیں جو ایران کی جانب سے بتائی گئی ہلاکتوں کی تعداد کی تائید کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ واضح ہے کہ اس نوعیت کے واقعے میں معصوم جانوں کے ضیاع کے پیشِ نظر ایک مکمل اور آزادانہ تحقیقات نہایت ضروری ہے، تاکہ اس کا غیر جانبدارانہ نتیجہ سامنے آ سکے۔ اگر اس حملے کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی کارروائیوں کے دوران شہری ہلاکتوں کے بدترین واقعات میں شمار ہو سکتا ہے۔