عید پربانی پی ٹی آئی سے بچوں کی بات کرا دی جائیگی، عطا تارڑ

Calender Icon بدھ 18 مارچ 2026

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ان کے بچوں کی فون پر بات عید کے روز کرا دی جائے گی۔

اپنے بیان میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ نائیکوپ کارڈز پر پاکستان آنے کے لیے کسی ویزے کی ضرورت نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو پاکستان میں قیام کے دوران یہاں کے قوانین پر مکمل عمل کرنا ہوگا۔