پی ٹی اے نے تین ٹیلی کام کمپنیوں کو فائیو جی لائسنس جاری کردیئے

Calender Icon جمعرات 19 مارچ 2026

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی اے نے تین ٹیلی کام کمپنیوں کو فائیو جی لائسنس جاری کردیے ۔
فائیو جی لائسنس کی تقریب وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ، چیئرمین پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کے سی ای اوز نے شرکت کی،وفاقی کابینہ کے اراکین نے بھی تقریب میں شرکت کی.
اس موقع پرپی ٹی اے کی جانب سے تینوں ٹیلی کام کمپنیوں کو فائیو جی لائسنس جاری کردیے گئے جس کے بعدفائیو جی سروس کے آغاز میں اب کچھ ہی وقت باقی رہ گیاہے۔