رانا ثناء، امیر مقام کے تحت ن لیگ آزاد کشمیر کی سیاسی پارٹی کا اجلاس

Calender Icon جمعرات 19 مارچ 2026

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قائم کردہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی سیاسی کمیٹی اجلاس ختم آزاد کشمیر کی سیاسی حکمتِ عملی پر مشاورت، پارٹی امیدواروں اور انتخابی تیاریوں پر اہم پیش رفت اجلاس وفاقی وزیر امور کشمیرانجینئر امیر مقام اور رانا ثناء اللہ خان کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں اور پارٹی کے تنظیمی معاملات پر سیاسی کمیٹی کی جانب سے مشاورت کی گئی ۔سیاسی کمیٹی نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی درخواستوں پر بریفنگ لی۔ انجینئر امیر مقامامیدواروں کے حتمی انتخاب کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا۔ انجینئر امیر مقامپارلیمانی بورڈ کی قیادت قائد مسلم لیگ ن لیگ میاں محمد نواز شریف کریں گے۔ انجینئر امیر مقا م مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف عیدالفطر کے بعد مظفرآباد کا دورہ کریں گے۔ قائد نواز شریف کے دورہ مظفرآباد کے حوالے سے تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، مشتاق منہاس، چوہدری طارق فاروق، افتخار گیلانی، نجیب نقی، و دیگر نے شرکت کی۔