پاکستان نے بھارت میں اسرائیلی سفیر کے الزامات مسترد کر دیے

Calender Icon جمعرات 19 مارچ 2026

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے بے بنیاد کردار کشی کو سختی سے مسترد کردیا اور کہا کہ حقیقی جارحیت اسرائیل کے غیر قانونی قبضے اور غزہ میں انسانی بحران سے عیاں ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی قیادت کے خلاف عالمی عدالتوں میں مقدمات اور عالمی ریکارڈ سب کے سامنے ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ذمہ دار ریاستیں عالمی قوانین کا احترام کرتی ہیں، الزام تراشی سے نہیں بچتیں۔