اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سینئر صحافی رانا ابرار خالد کے انتقال پر اظہار افسوس ۔وفاقی وزیر اطلاعات کا مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہاررانا ابرار خالد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، عطاء اللہ تارڑرانا ابرار خالد مرحوم باوقار اور ذمہ دار صحافی تھے۔ جنہوں نے پیشہ ورانہ دیانتداری کے ساتھ صحافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ عطاء اللہ تارڑرانا ابرار خالد کی علالت کے دوران ان سے مسلسل رابطہ رہا۔ عطاء اللہ تارڑمرحوم کا انتقال صحافتی برادری کے لئے بڑا نقصان ہے، عطاء اللہ تارڑاللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
سینئر صحافی رانا ابرار خالد کے انتقال پرعطا اللہ تارڑ کا اظہار افسوس
جمعرات 19 مارچ 2026












