ایران کی جنگ ماضی کی جنگوں سے مختلف ہے، امریکی وزیر دفاع

Calender Icon جمعرات 19 مارچ 2026

امریکا (ویب ڈیسک) وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کی جنگ ماضی کی جنگوں سے مختلف ہے۔ایران جنگ پر امریکی وزیر جنگ اور امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے میڈیا کو بریفنگ دی۔ امریکی وزیر جنگ کا کہنا تھا کہ آپریشن کا مقصد فیصلہ کُن کارروائی کرنا ہے۔پیٹ ہیگسیتھ نے مزید کہا کہ ایران جنگ میں ہلاک امریکی فوجیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت کو ممکنہ طور پر بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایران میں 7 ہزار فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، ایران کی 11 آبدوزوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ ایران کے ریڈار اور دفاعی سسٹم کو تباہ کردیا ہے۔ ایرانی نیوی کے 120 جہازوں کو تباہ کر چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے اعلیٰ عہدیداروں کو ختم کر دیا گیا ہے۔