تہران (نیوزڈیسک)ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 97 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن پر امریکا اور اسرائیل کیلئے کام کرنے کا الزام ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں 13 مبینہ جاسوس بھی شامل ہیں، جنہیں جنوب مشرقی ایران سے حراست میں لیا گیا۔ایران نے تہران سمیت دیگر علاقوں میں اسرائیلی و امریکی ڈرونز، کروز میزائل تباہ کردیا۔وزارت کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ وہ ملک میں بدامنی پھیلانے اور قتل کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
سیکیورٹی اداروں نے جنوب مغربی ایران میں عراق کی سرحد کے قریب پانچ مسلح گروہوں کو بھی ختم کر دیا ہے۔اس سے قبل ایرانی حکام نے شمالی صوبہ البرز میں بھی 41 افراد کو گرفتار کیا تھا، جن پر الزام تھا کہ وہ جنگ سے متعلق ویڈیوز ’مخالف‘ یا ’دشمن‘ میڈیا نیٹ ورکس کو فراہم کر رہے تھے۔












جمعرات 19 مارچ 2026 