پاک افغان عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں، چین

Calender Icon جمعرات 19 مارچ 2026

بیجنگ(نیوزڈیسک)ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان عارضی جنگ بندی پر ردعمل دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ دونوں فریق پرسکون رہیں گے اور تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک فی الفور امن بات چیت شروع کرکے اختلافات مذاکرات سے حل کریں گے، دونوں ممالک اور سرحدی علاقوں میں مشترکہ طور پر امن و استحکام قائم کیا جائے گا۔

چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ عارضی جنگ بندی معاہدے میں مدد کرنے والے اسلامی ممالک کی کوششوں کو سراہتے ہیں، چین اپنے ذرائع سے پاک افغان تنازع میں ثالثی کرتا رہا ہے، چین امن عمل میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔