اسلام آباد(نیوزڈیسک)مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر ودیگر کے تحت اختتام پزیر ، ملک بھر سے رویت ہلال کی کوئی معتبر شہادت موصول نہیں ہوئی ہے اس لیئے پاکستان ، بھارت بنگلہ دیش اور نواح میں عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کا اعلان کیا گیا ، ادھر ملائیشین میڈیا کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 21 مارچ ہفتے کو منائی جائے گی۔
انڈونیشیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، انڈونیشیا میں عید 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہوگی، اس کے ساتھ ہی جاپان میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔












جمعرات 19 مارچ 2026 