سندھ حکومت، قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز رعایت کا اعلان

Calender Icon جمعرات 19 مارچ 2026

کراچی: ( نیوزڈیسک) عید الفطر کے موقع پر سندھ حکومت نے قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی رعایت کا اعلان کر دیا۔

محکمہ جیل خانہ جات نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا حکم نامہ جاری کر دیا، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں سزا یافتہ رعایت کے مستحق نہیں۔

حکم نامے کے مطابق قتل کے مقدمات میں سزا یافتہ، جاسوسی ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کو رعایت نہیں ملے گی۔

عمر قید کے قیدیوں کی کم از کم 15 سال کی لازمی سزا کم نہیں کی جائے گی۔