عمران خان کی ان کے بچوں سے بات کرادی گئی، جیل ذرائع

Calender Icon ہفتہ 21 مارچ 2026

راولپنڈی:(نیوزڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ان کے بچوں سے بات کرادی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر 25 سے 30 منٹ تک گفتگو کرائی گئی جس میں عمران خان کے بچوں نے والد سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان بچوں سے بات کرکے خوش ہوئے۔