اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سنہ 2026 کے آخر تک اپنی ٹیم کو تقریباً دگنا کردے گی۔
خبرایجنسی کے مطابق اوپن اے آئی اپنے ملازمین کی تعداد 8,000 افراد تک بڑھانا چاہتی ہے تاکہ مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کے بڑھتے ہوئے عالمی مقابلے میں اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھا جا سکے۔
فی الوقت کمپنی کے ملازمین کی تعداد تقریباً 4,500 ہے۔ زیادہ تر نئی بھرتیاں پروڈکٹ ڈیولپمنٹ، انجینیئرنگ، تحقیق اور سیلز میں کی جائیں گی۔
کمپنی نے اس کے علاوہ ’ٹیکنیکل ایمبیسیڈر شپ‘ میں ماہرین کو بھی بھرتی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ کاروباری ادارے اوپن اے آئی کے ٹولز سے بہتر استفادہ کر سکیں۔
اوپن اے آئی کا تازہ ترین فنڈنگ راؤنڈ کمپنی کو 840 ارب ڈالر کی قدر دیتا ہے جس میں بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں اور سوفٹ بینک نے 110 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری راؤنڈ میں شمولیت کی۔
مالیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق نئی بھرتیاں اور مصنوعات کے فروغ کی حکمت عملی کمپنی کی سمت اور مارکیٹ میں سروس فراہم کرنے کے انداز کو بدل رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی نے گوگل کے جیمنی3 ماڈل کے جواب میں دسمبر 2025 میں داخلی طور پر ’کوڈ ریڈ‘ جاری کیا، غیر اہم منصوبوں کو روک دیا اور ٹیموں کو ترقیاتی کاموں پر مرکوز کیا۔












اتوار 22 مارچ 2026 