امریکی خصوصی ایلچی سٹیوٹکوف مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گئے

Calender Icon منگل 24 مارچ 2026

واشنگٹن: (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی میں کمی کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر “بہت اچھی بات چیت” ہوئی ہے، جس سے عالمی منڈیوں میں بھی اطمینان پیدا ہوا ہے۔برطانوی اخبار The Times کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں ممکنہ طور پر ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے اس حوالے سے اہم سفارتی کردار ادا کرتے ہوئے فریقین کے درمیان براہِ راست مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش بھی کی ہے، تاہم تاحال کسی اہم ایرانی شخصیت کی شرکت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ادھر صدر ٹرمپ نے اس سے قبل ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق سخت انتباہ دیا تھا اور ایرانی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی تھی، تاہم اب انہوں نے مؤقف میں نرمی دکھاتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل پر زور دیا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کا بطور ثالث کردار خطے میں سفارتی اہمیت کو مزید بڑھا سکتا ہے، جبکہ امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ بات چیت خطے میں کشیدگی کم کرنے میں اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔