ایران جنگ کی طوالت سے معاشی مسائل بڑھ سکتے ہیں، عمانی وزیر خارجہ

Calender Icon منگل 24 مارچ 2026

عمان(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ نے ایران کیخلاف جنگ طویل ہونے پر معاشی مسائل بڑھنے سے خبردار کردیا۔

ایک بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کے بارے میں آپ کا جو بھی نظریہ ہو، لیکن جنگ میں پہل ایران نے نہیں کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے خلاف جاری جنگ پہلے ہی وسیع پیمانے پر معاشی مسائل پیدا کر رہی ہے اور اگر یہ جاری رہی تو معاشی مسائل مزید بڑھیں گے۔

عمانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عمان آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔