وزیراعظم سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، اہم ملکی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

Calender Icon بدھ 25 مارچ 2026

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے خلیج کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی عالمی امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں سے بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا۔
اس دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے سیاسی اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے جنگ کے ممکنہ اثرات اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر وفاقی حکومت کی پالیسی کی تعریف کی۔ علاوہ ازیں، وزیراعظم اور بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا اور صوبے کی ترقی کے لیے جاری اقدامات پر بات چیت کی۔