امریکی بحری بیڑا رینج میں آیا تو نشانہ بنایا جاسکتا ہے: ایران

Calender Icon بدھ 25 مارچ 2026

تہران: (ویب ڈیسک) ایران کی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری بیڑا یو ایس ایس ابراہم لنکن پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

شہرام ایرانی نے خبردار کیا کہ جیسے ہی یہ امریکی بیڑا ایرانی میزائلوں کی رینج میں آئے گا اسے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ایرانی بحریہ کا کہنا ہے کہ امریکی بحری بیڑے نے دعویٰ کیا ہے کہ ساحل سے داغے گئے کروز میزائلوں کے بعد امریکی طیارہ بردار بحری جہاز نے اپنی پوزیشن تبدیل کی ہے۔