ایران نے جنگ بندی کیلئے امریکی تجاویز مسترد کردیں، پریس ٹی وی

Calender Icon بدھ 25 مارچ 2026

تہران (نیوزدیسک)ایرانی پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکی تجاویز کا جائزہ لیا اور انہیں غیرمناسب پایا۔حکام کے مطابق ایران صدر ٹرمپ کو اجازت نہیں دے سکتا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے وقت کا تعین کریں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے علاقائی ثالث کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ وہ اپنا دفاع جاری رکھے گا۔حکام نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کی پہلی شرط حملوں کا رُکنا اور ایرانی عہدیداروں کے قتل کا خاتمہ ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی دفاعی کارروائیاں ایرانی شرائط پوری ہونے تک جاری رہیں گی۔