پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے وزیراعظم شہباز شریف ہیں۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے صوبائی در جنید اکبر اور خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ سہیل آفریدی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو کہنا چاہونگا کہ ہمارے وزیر اعظم شہباز شریف ہیں، اسرائیل اور امریکہ کبھی نہیں چاہیئں گے کہ پاکستان ترقی کرے، کونسا یہودی یہ چاہے گا کہ اسلامی ایٹمی قوت ترقی کرے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو غیر ضروری صرف عوام کر سکتی ہے اور ہم ہم اپنے زور بازو پر ملک میں حقیقی آزادی لے کر آئیں گے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کے ساتھ وفاق سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہا ہے، ہم نے ایف سی کا مقدمہ رکھنا تھا مگر میٹنگ نہیں کی گئی۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مشیر خزانہ مزمل اسلم اور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور ان کی بہنوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے ایسا ماضی میں کبھی نہیں ہوا۔












بدھ 25 مارچ 2026 