اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ 11 کے ٹکٹس کی ریفنڈ پالیسی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔پی سی بی کے مطابق آن لائن خریدے گئے ٹکٹس کی رقم انہی بینک اکاؤنٹس میں واپس کی جائے گی جن کے ذریعے بکنگ کی گئی تھی۔ رقم کی واپسی کا عمل خودکار طریقے سے مکمل ہوگا اور صارفین کو کسی قسم کی درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریفنڈ کا عمل 30 مارچ سے شروع ہو کر آئندہ 15 دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔پی سی بی نے مزید ہدایت کی ہے کہ اگر کسی صارف کو رقم کی واپسی میں تاخیر کا سامنا ہو تو وہ اپنے متعلقہ بینک سے رابطہ کرے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز کل لاہور میں ہوگا۔












بدھ 25 مارچ 2026 